۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن ایک بار پھر مایوس ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایرانی عوام کی عظیم الشان اجتماع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع نے ایران کے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے شیراز میں ایرانی عوام کی عظیم الشان اجتماع اور دہشت گردانہ حملے کے شہداء کے جلوس جنازہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی جدوجہد کرنے والی اور صبر کرنے والی ایرانی قوم کی طرف سے ان تمام سازشیوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے جو ان کے افکار و نظریات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

سید نصر اللہ نے تاکید کی کہ ایرانی عوام نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کی اور فیصلہ کن انداز اپنایا اور آخر کار یہ ان لوگوں کے لیے ٹھوس جواب ہے جو اس فساد اور سازش میں ملوث ہیں۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی حد بندی کے معاہدے کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یہ حدود برطانیہ اور فرانس نے بیسویں صدی کے اوائل میں لبنانیوں اور فلسطینیوں کی رضامندی کے بغیر طے کی تھیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مزاحمتی تحریک لبنان کی سلامتی چاہتی ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو شفاف طریقے سے ادا کرتی ہے لیکن جب قومی مفادات کو خطرہ لاحق ہو اور تنازعات کے اصول بدل جائیں تو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے سے پیچھے نہیں ہٹتے چاہے جنگ کی وجہ ہی کیوں نہ بن جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .